۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ / اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار و افتراق کی فضاء پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس،خواجہ معین الدین کوریجہ، کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر، جماعت اہل حرم کے سربراہ گلزار نعیمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما سید محمد صفدر شاہ، عبد الوسع صدر ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا، پیر جمال الدین چشتی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا آخونزادہ مظفر علی، سینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ، فنانس سیکرٹری خورشید حسین اعوان، مولانا ہدایت اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار و افتراق کی فضاء پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہی ہیں تاکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں۔

انہوں نے پشاور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے لواحقین اور قوم سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .